26 مارچ 2012 - 19:30

عراقی حکومت کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں ہمہ گیر وسعت لانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ابنا: علی الدباغ نے العراقیہ ٹی وی سے گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ عراق کے قریبی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بغداد دونوں ملکوں کے اچھے تعلقات میں مزید فروغ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق عرب ملکوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین رابطہ پل کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

علی الدباغ نے کہا کہ بغداد میں عرب سربراہی کانفرنس میں شام کے حالات کا خاص طور سے جائزہ لیا جائے گا اور شام کے مسئلے کے تعلق سے واضح اور روشن موقف اختیار کرنے کی کوشش کی جائے گي۔ انہوں نے کہا کہ زور و زبردستی اور فوجی طریقوں سے شام کے مسائل حل نہیں کئے جا سکتے ۔بغداد میں انتیس مارچ کو عرب سربراہی اجلاس منعقد ہوگا۔....... /169